Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ  فری ہیں: وزارت بلدیات

وزارت بلدیات نے پری پیڈ کارپارکنگ کے ضوابط جاری کیے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی  و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ’ پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ فری ہیں۔ اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے پری پیڈ کارپارکنگ کے ضوابط جاری کیے ہیں۔
 ضوابط کے تحت تین قسم کی کار پارکنگ ہوگی۔ کاروباری اداروں کی پارکنگ، سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں کی پارکنگ ان میں کھلے میدان، تہہ خانے، کثیر منزلہ تجارتی مراکز، عوامی بازاروں، ہوٹلوں، سپورٹس کلب کی پارکنگ شامل  ہیں۔ 
دوسری قسم کی پارکنگ میں خالی پلاٹ پر والی پارکنگ یا کثیر منزلہ کارپارکنگ یا تجارتی شاہراہوں پر واقع کھلے پلاٹس میں قائم کی جانے والی کثیر منزلہ پارکنگ شامل ہیں۔ 
تیسری قسم میں کمپیوٹر سسٹم کے تحت چلائی جانے والی پارکنگ ہے۔ یہ سرکاری اداروں کے احاطوں، تجارتی استعمال والے پلاٹس پر بنائی جانے والی وہ پارکنگ ہے جہاں گاڑیوں کو پارک کرنے، اتارنے، چڑھانے کا تمام کام مشینی سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: