Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں برطانوی بیچ ہال سکول کی شاخ کھل گئی 

بیچ ہال سکول برطانیہ کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریاض رائل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ’برطانیہ کے بیچ ہال سکول کی شاخ  دارالحکومت میں کھل گئی‘۔
بیچ ہال سکول برطانیہ کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جو 1926 میں قائم کیا گیا تھا۔
یہ مملکت میں تعلیم اور سرمایہ کاری کی وزارتوں کی شراکت سے معروف انٹرنیشنل سکولوں کی سعودی دارلحکومت میں شاخیں کھولنے کے اقدام کا حصہ ہے۔


 آئندہ برسوں کے دوران  سکول کی مزید شاخیں کھولی جائیں گی ( فوٹو: عرب نیوز)

سیدتی کے مطابق رائل کمیشن کے ماتحت فروغ ادارہ تعلیم کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ھلا حلوانی نے کہا کہ ’ریاض میں انٹرنیشنل سکول کی شاخیں کھولنے سے تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔ عالمی معیار کے تعلیمی مواقع میسر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’برطانوی سکول تعلیم کا نیا فلسفہ فراہم کرے گا۔ اس سے جامع تعلیمی کورس متعارف ہوں گے‘۔ 
بیچ ہال سکول ریاض مقامی سعودی کمپنی اور چیٹسورتھ سکول کی شراکت سے کھولا جانے والا پہلا سکول ہے۔ اس کے تحت مملکت میں منفرد انٹرنیشنل سکولز کھولے جائیں گے اور بہترین انٹرنیشنل اکیڈمیز سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ 
بیچ ہال سکول ریاض میں جی ون سے 8 ویں تک تعلیم دی جائے گی ۔ آئندہ برسوں کے دوران مزید شاخیں کھولی جائیں گی۔ 

شیئر: