Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات میں سینیئر سعودی اور امریکی حکام بھی موجود تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سینیئر سعودی اور امریکی حکام موجود تھے۔ منگل کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن جدہ پہنچے تھے۔
ان کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مملکت اور امریکہ، سوڈان کے متحارب جرنیلوں کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ یہ مذاکرات جدہ میں جاری ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا ہے کہ ’انتونی بلنکن امریکی گلف کو آپریشن کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خلیجی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون پر بات چیت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما غور کریں گے کہ کیسے مشرق وسطیٰ میں سلامتی، استحکام، تناؤ میں کمی، علاقائی انضمام اور اقتصادی مواقع کو فروغ دے سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان داعش کے خلاف عالمی اتحاد ’گلوبل کولیشن ٹو ڈیفیٹ داعش‘ کے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔
’اجلاس میں داعش کی جانب سے درپیش خطرے سے نمٹنے اور اس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔‘

شیئر: