سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے، ترقی دینے اور مختلف شعبوں میں وسیع کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔