سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو نئی صدارتی مدت کےلیے رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے مبارکباد کا پیغام ، ترکیہ کے صدر، حکومت اور برادر عوام کی مزید ترقی اور بلندیوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ’ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو رجب طیب اردوغان کی نئی صدارتی مدت کےلیے تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے سنیچر کو انقرہ پہنچے ہیں‘۔
یاد رہے کہ طیب رجب اردوغان رن آف الیکشن میں کامیابی کے بعد تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا ہے۔