Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: مالک اور پالتو کتا گردوں کے کینسر کا شکار ہو گئے

کتے اور اس کے مالک میں ایک ہی جیسی علامات جیسے شدید تھکاوٹ اور پیاس لگنا وغیرہ ظاہر ہوئیں۔ (فوٹو: انڈپینڈنٹ)
برطانیہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک کتے اور اس کے مالک میں کچھ ہی ماہ کے وقفے سے گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ کے مطابق کتے کے مالک سائمن او برائن کو پہلے اپنے کتے کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا علم ہوا تاہم کچھ عرصے بعد وہ بھی کینسر کا شکار ہو گئے۔
سکین میں گردوں میں جان لیوا ٹیومر آنے سے قبل کتے اور اس کے مالک میں ایک ہی جیسی علامات جیسے شدید تھکاوٹ اور پیاس لگنا وغیرہ ظاہر ہوئیں۔
تاہم سائمن او برائن کو کو معلوم ہوا کہ رواں برس کے آغاز میں جب ایک سرجری کے بعد ان کا گردہ نکالا گیا تو ان میں کینسر ختم ہو گیا تھا تاہم لیبراڈور نسل کے اُن کے پالتو کتے کے لیے ایسی سرجری جان لیوا ہو سکتی ہے، جس کے باعث اب کتے کے پاس زندہ رہنے کو زیادہ وقت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’اگر آپ جانور پالنے والے نہیں ہے تو آپ شاید نہ سمجھیں تاہم اگر آپ جانوروں سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ یہ میری بہترین دوست ہے اور ہمارے لیے کتے سے بڑھ کر ہے، یہ ہماری فیملی ہے۔ فیملی میں دو کینسر کے مریضوں کا ایک وقت پر ہونا بہت خوفناک بات ہے۔
او برائن فیملی نے اپنی کتے بیلا کی بیماری پر رواں برس مئی میں دھیان دینا اس وقت شروع کیا جب اس کا وزن کم ہونا شروع ہوا، وہ زیادہ سونے لگی اور زیادہ پانی پینے لگی۔
ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے پہلے یہ فیملی ڈاگ تھی، جو کہ ہمیشہ خوش رہتی تھی اور بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی تھی۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے بیلا میں گردوں کے کینسر کی تشخیص کی اور او برائن فیملی کو آگاہ کیا کہ اس کے پاس زندہ رہنے کو کچھ ہی وقت بچا ہے۔

او برائن فیملی نے اپنی کتے بیلا کی بیماری پر رواں برس مئی میں دھیان دینا اس وقت شروع کیا جب اس کا وزن کم ہونا شروع ہوا۔ (فوٹو: انڈپینڈنٹ)

گزشتہ برس اکتوبر میں کتے کے مالک سائمن او برائن کو میراتھن ٹریننگ کے دوران تھکاوٹ ہونا شروع ہوئی۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد علم ہوا کہ اُن کا دایاں گردہ کینسر کا شکار ہو رہا ہے۔
سائمن نے اس بارے میں کہا کہ ’اس بارے میں بچوں کو بتانا ایک مشکل کام تھا، لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ میں سوچتا تھا کہ اوہ میرے خدا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اور میرا بیچارا کتا دونوں کینسر کا شکار ہیں۔
اب سرجری کے بعد سائمن ٹھیک ہیں تاہم ان کے کتے کو ٹرمینل کینسر ہے تاہم وہ معینہ مدت سے زیادہ دیر ہی زندہ رہ گئی ہے۔
سائمن او برائن کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی معینہ مدت سے زیادہ دیر زندہ رہ گئی ہے۔ ہم اسے ساحل پر لے جاتے ہیں کیونکہ اسے لہریں پسند ہیں اور وہ پانچ 10 منٹوں کے لیے سب کچھ بھول جاتی ہے۔‘

شیئر: