Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات اسمگلنگ کی  کارروائیاں ناکام ، لاکھوں نشہ آورگولیاں برآمد

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 افراد کوحراست میں لیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کسٹم نے الحدیثہ چیک پوسٹ پرمنشیات اسمگل کرنے کی 2 کارروائیاں ناکام بنا دیں ۔ نشہ آور گولیاں ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔
عاجل نیوز نے محکمہ کسٹم اورٹیکس اتھارٹی کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کسٹم اہلکاروں نے الحدیثہ چیک پوسٹ پرآنے والے دوٹرکوں کے خفیہ خانوں سے مجموعی طورپر4 لاکھ 66 ہزار 326 نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں۔
کسٹم اہلکاروں نے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے منشیات کا سراغ لگایا۔ ناکام بنائی گئی اسمگلنگ کی پہلی کارروائی میں نشہ آورگولیاں انتہائی مہارت سے ٹرک کے مختلف خانوں میں چھپائی گئی تھیں جن کی تعداد 1 لاکھ 1160 تھی۔
منشیات اسمگل کرنے کی دوسری کارروائی جس میں نشہ آورگولیوں کو ٹرک کی سیٹوں کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ دوسری کارروائی میں برآمد ہونے والی گولیوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 166 تھی۔
کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے دوافراد کوحراست میں لے کرانہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا۔

اہلکاروں نے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے منشیات کا سراغ لگایا (فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرمملکت میں انسداد منشیات مہم چلائی جارہی ہے اس حوالے سے ادارہ امن عامہ کی جانب سے ٹول فری نمبر 1910 جاری کیا گیا ہے جس پرمنشیات کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: