سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کے اندر نمایاں تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات اور امور پر بھی بات چیت کی ہے۔