Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ایکسپریس ٹرینوں کی یومیہ تعداد 126 کردی گئی، 1.5 ملین سے زیادہ نشستیں

حرمین ایکسپریس ٹرین دنیا کی دس تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے حرمین ایکسپریس ٹرینوں کی یومیہ تعداد بڑھا کر 126 کردی ہے۔ 1.5 ملین سے زیادہ نشستیں مہیا ہوں گی۔
الاقتصادیہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے روزانہ 126 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اس سے  عازمین حج کو بڑی سہولت ہوگی۔ 
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر ریان الحربی نے کہا کہ اس سال حج  سیزن کے دوران حرمین ایکسپریس ٹرین کی تمام آپریشنل سکیمیں مکمل ہیں۔
حرمین ایکسپریس ٹرینوں کو بس سروس سے منسلک کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے  عازمین کو مسجد الحرام براہ راست پہنچانے کا انتظام ہے۔ 
یاد رہے کہ رمضان کے دوران حرمین ایکسپریس سے 8 لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ اوقات کی پابندی کا گراف 95 فیصد سے زیادہ رہا ہے؎  
واضح رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین دنیا کی دس تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: