Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کو14 زبانوں میں دینی معلومات کی فراہمی  

ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد عازمین کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کی آگہی ٹیموں نے 14 سے زیادہ  زبانوں میں ایک لاکھ  34 ہزار 68 عازمین حج کو دینی معلومات فراہم کیں۔ اس سلسلے میں سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے بھی مدد لی گئی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگہی مہم کا آغاز زائرین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچتے ہی کردیا گیا تھا۔

عازمین میں مختلف زبانوں میں آگاہی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے(فوٹو ، ایس پی اے)

عازمین کو امورحج سے متعلق دینی معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں وزارت حج و عمرہ، مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور اسلامی یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا گیا۔ آگہی کا کام امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن، بس شٹل سروس، حاجیوں کے استقبالیہ مراکز، تجارتی مراکز اور ہیلتھ کمپلیکس کے اداروں میں سمارٹ سکرینز کے ذریعے انجام دیا گیا۔ 97 سکرینز اس مقصد کے لیے نصب کی گئیں۔ 
ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا ہے کہ متعدد زبانوں خصوصا انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی اور عربی میں آگہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔  

شیئر: