سعودی عرب کے شہر مکہ میں گلوبل ویلج کا سعودی پرفیوم کارنر سعودی خوشبوؤں کے بھرپور ورثے کو اجاگر کر رہا ہے جہاں وزیٹرز کو عود، بخور اور عطر کی وسیع اقسام پیش کی جاتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ گوشہ مملکت کی عطر سازی اور بخور کی روایات کو نمایاں کرتا ہے جس میں خوشبوؤں کی تیاری کے مراحل، عود کے مختلف ماخذ، اور مذہبی و سماجی مواقع پر ان کے استعمال کو دکھایا جاتا ہے، جو اس ثقافتی ورثے اور سعودی شناخت کے نسل در نسل تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔
کارنر میں وزیٹرز کو عطر کے درست انتخاب اور اسے محفوظ رکھنے کے آسان مشورے بھی دیے جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ یہاں کی خوشبوؤں اور خوبصورت نمائش کو گلوبل ویلج کی سب سے خاص اور یادگار چیزوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔