کاروان ٹریلز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک منفرد کارواں نے تاریخی ٹریل ’دربِ زبیدہ‘ پر رواں ہفتے سفر کیا۔ اس کارواں میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد مرد و خواتین شریک تھے جنہوں نے چار دن کے دوران 100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
شرکا نے یہ سفر پیدل، گھوڑوں اور اونٹوں پر طے کیا جبکہ بعض شرکا نے پیراگلائیڈنگ کا بھی تجربہ کیا۔
اس پروگرام کا اہتمام امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمۂ ماحولیات کے تعاون سے کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا تھا۔ کارواں کا سفر دیکھیے اس ویڈیو میں