Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی سہولت کے لیے وائی فائی نیٹ ورک میں اضافہ

مواصلاتی ٹاورز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کی سہولت کے لیے وائی فائی کے 10 ہزار سے زیادہ پوائنٹس جبکہ فائیوجی اور مواصلاتی ٹاورز کی تعداد بڑھا کر چھ ہزار سے زیادہ کردی گئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے  منی، عرفات اور مزدلفہ میں رابطوں کے انتظامات اور تیاریوں کے معائنے کے لیے  خصوصی دورہ کیا۔  انہوں نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو تاکید کی کہ حجاج کرام کو رابطے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ 
اس موقع پر السواحہ اور ان کے ہمراہ وفد کو رابطہ وسائل کے حوالے سے حج مقامات پر کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

شیئر: