Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک کے مطابق ’15 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘ (فوٹو: قراۃ العین ملک)
لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم ٹو) پر کلرکہار کے قریب ایک بس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
سنیچر کو ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’اب سے کچھ دیر پہلے موٹروے پر انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’15 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میں جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔‘
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک مسافر بس کو تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے مطابق حادثے کے باعث موٹر وے کے ایک لائن بند کر دی گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ 

شیئر: