Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج لو لگنے کی صورت میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کریں؟

لو لگنے پر پہلی فرصت میں ٹھنڈی جگہ پر منتقل کیا جائے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ہلال احمر نے عازمین حج کو لو لگنے کی صورت میں پانچ ضروری باتوں کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’اگر کسی عازم حج کو لو لگ جائے تو اسے پہلی فرصت میں ٹھنڈی جگہ منتقل کیا جائے۔ جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے خصوصا سر اور گردن پر ٹھنڈا پانی زیادہ ڈالا جائے‘۔
’لو لگنے والے شخص کو ایئرکنڈیشن یا پنکھے کے سامنے بٹھایا یا لٹایا جائے اسے مشروبات دیے جائیں۔ فوری طبی امداد کےلیے قریب ترین صحت ادارے میں منتقل کردیا جائے‘۔ 
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ’لو لگنے سے انسان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ جسم کا بنیادی درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہوجاتا ہے۔اعصابی نظام کی کارکردگی متا ثر اور بے ہوشی طاری ہوتی ہے۔ متاثرہ شخص کا جسم اکڑ جاتا ہے‘۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’شدید درجہ حرارت رطوبت کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جانے یا جسمانی تھکاوٹ حد سے زیادہ ہونے پر لو لگتی ہے‘۔ 

شیئر: