’جی سی سی ممالک منشیات سے نمنٹے کےلیے کوششیں کررہے ہیں‘
حکومتی اور سول ایجنسیوں کی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سکیریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک غیر قانونی منشیات سے نمٹنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں‘۔
جی سی سی کے سکریٹری جنرل منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کررہے تھے جو ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’منشیات کے خلاف جنگ کےلیے موثر بین الاقوامی تعاون کے ساتھ حکومتی اور سول ایجنسیوں اور افرادی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔
جاسم البدیوی نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک سمگلروں کی نقل وحرکت روکنے، منشیات کی طلب اور رسد کو محدود کرنے کا میکانزم قائم کرنے کےلیے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کےلیے پر عزم ہیں‘۔
جی سی سی کے سکیریٹری جنرل نے کہا کہ’ خلیجی تعاون کونسل نے منشیات کے عادی افراد کو علاج اور انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’2008 میں منشیات کے خلاف جنگ کےلیے جی سی سی کریمنل انفارمیشن سینٹر کا قیام منشیات سمگلنگ کے انسداد کےلیے مشترکہ کوششوں کی ایک مثال ہے‘۔