Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آسمان پر نمودار ہونے والی ’روشنی کی لکیر‘ کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر بعض افراد نے اسے خلائی مخلوق سے تعبیرکیا ہے ( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب کے آسمان پر نمودار ہونے والی ’روشنی کی لکیر‘ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے ہیں۔ بعض افراد نے اسے خلائی مخلوق سے تعبیرکیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ماہرفلکیاتی امورڈاکٹرخالد الزعاق کا کہنا ہے کہ’ سنیچر کی صبح آسمان پر دیکھے جانے والی روشنی کی سفید لکیردراصل ’ اسٹارلنک ‘ ہے جس کے بارے میں لوگ پریشان دیکھے گئے‘۔ 
جدہ فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرا کا کہنا ہے کہ’ سیاروں کا مجموعہ اسٹارلنک کا مشاہدہ سنیچرکی صبح کیا گیا جس میں روشن ستاروں کی صورت میں ایک قطاردیکھی گئی جو لوگ اس کی حقیقت سے واقف نہیں وہ یقینی طورپراسے خلائی مخلوق سے تعبیر کررہے ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ سات جولائی کو اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹارلنک سیٹلائٹس کا ایک گروپ کو مدار میں لانچ کیا ہے جیسے فالکن 9 نامی راکٹ جس کے ساتھ 48 سیٹلائٹس تھے کیلیفورنیا بیس سے لانچ کیا گیا۔ 
واضح رہے اسٹارلنک مصنوعی سیاروں کے ذریعے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کوریج کی جاتی ہے جس کے ذریعے ایسے علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی ممکن ہوتی ہے جہاں عام حالتوں میں انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہوتی۔

شیئر: