Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ میں کامیاب رہونگا،محمد عامر

برمنگھم..پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ہند کے میچ میں جو ٹیم دباو جھیلنے میں کامیاب رہی وہ کامیاب ہو گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں طویل اسپیل کئے۔ اپنی سوئنگ اور لائن و لینتھ دوبارہ حاصل کر رہا ہوں ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز بولرزکیلئے موزوں ہے۔ امید ہے یہاں کامیاب رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی طرح چیمپیئنز ٹرافی میں بھی بلے باز اور بولرزاپنی بہترین کاکردگی دکھائیں گے۔
 

 

شیئر: