Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی تین بڑی کوششیں ناکام

ملزمان نے گاڑی اورٹرک کے خفیہ خانوں میں نشہ آورگولیاں چھپائی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی بری سرحدی چوکی ’الحدیثہ‘ پرمتعین محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام بنا دیں۔
سبق نیوز نے کسٹم اورٹیکس اتھارٹی کے حوالے سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کسٹم اہلکاروں نے چیک پوسٹ پرآنے والے ایک ٹرک سے دو لاکھ 10 ہزار 400 نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جنہیں ٹرک کے کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

سمگلنگ کی دوسری کارروائی میں ایک لاکھ 87 ہزار 200 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ تیسری کارروائی بھی الحدیثہ چیک پوسٹ پرناکام بنائی گئی جس میں منشیات گاڑی کے ٹائروں میں انتہائی مہارت سےچھپائی گئی تھی۔ گاڑی سے برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 200 تھی۔
منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائرکرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا جہاں سے ان کا چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

شیئر: