Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے ڈالروں میں رشوت طلب کرنے والا کسٹم اہلکار معطل

کسٹم اہلکار نے کہا کہ ’اگر 100 ڈالر نہیں دیے تو 95 سو کنیڈین ڈالر ضبط کر کے دکھاتا ہوں۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کینیڈا جانے والے مسافر سے رشوت مانگنے والے کسسٹم اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسافر کے پاس 95 سو کنیڈین ڈالر تھے اور کسسٹم رولز کے مطابق مسافر اتنی رقم بیرون ملک نہیں لے جا سکتے۔
کسٹم اہلکار عمران الٰہی کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل تھی جس میں وہ مسافر سے کہہ رہا تھا کہ ’پھنسنے والی بات نہ کرو، بیرون ملک ڈالر لے جانے ہیں تو پہلے حصہ دو۔‘
بیان کے مطابق اہلکار نے مسافر کو 100 ڈالر کے عوض رقم لے جانے کی سہولت دینے کی آفر کی اور 100 ڈالر نہ دینے پر سارے ڈالرز ضبط کرنے کا کہا۔
اس نے کہا کہ ’اگر 100 ڈالر نہیں دیے تو 95 سو کنیڈین ڈالر ضبط کر کے دکھاتا ہوں۔‘
لاہور ائیرپورٹ پر کسسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو پر اعلٰی حکام نے ایکشن لیا۔ ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم راجہ بلال نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کر کے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

شیئر: