سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں جمعرات 19 فروری کو نرخ کیا رہے؟
جمعرات 19 فروری 2026 14:29
پاکستان میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو اس اضافے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 792 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو چاندی کی قیمت میں بھی 358 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 8 ہزار 404 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 205 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 12 ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ آج فی اونس چاندی کی قیمت 79.20 ڈالر تک پہنچ گئی۔