Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین اور2 بھائیوں کے قاتلوں کی سزائے موت پرعمل درآمد

سنگدل بھائی بہن نے مقتولین کی نعشوں کو بھی جلا دیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن میں والدین اوردو بھائیوں کوقتل کر کے انکی نعشوں کو نذر آتش والے دو مجرموں ( بھائی بہن) کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری عبدالعزیز بن فہد الحارثی نے اپنی بہن ’عھود الحارثی‘ کے ساتھ مل کراپنی والدہ ’فاطمہ بن حمد الحارثی ‘ اوردوچھوٹے بھائیوں ’عبداللہ‘ اور’عبدالرحمان‘ کو رات کے کھانے میں خواب آورگولیاں دیں بعدازاں انہیں قتل کردیا۔
عدالت کے سامنے اقراری بیان میں جو بات سامنے آئی اس کے مطابق سنگدل قاتلوں نے دوسرے دن صبح کو اپنے بھائی عبدالرحمان کو سوتے ہوئے گولی ماردی بعدازاں دوسرے بھائی عبداللہ کو بھی جو نیند کے اثر میں تھا گولی مار کرقتل کردیا۔
سنگدل مجرم نے سوئی ہوئی والدہ کو بھی گولی مار کرہلاک کردیا بعدازاں انہوں نے تینوں کی نعشوں کو اپنے فارم ہاؤس میں منتقل کیا اوروالد کو بھی کسی بہانے سے فارم ہاؤس میں لے جا کران پرفائرکھول دیا۔
فارم ہاوس کے کمرے میں چاروں نعشوں کو رکھنے کے بعد انہوں نے گیس سیلنڈر کھول کرکمرے میں آگ لگا دی اورفرار ہوگئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے تحقیقات کیں جس میں قتل کی سنگین واردات کے بارے میں تمام تفصیلات معلوم ہونے پر انہیں شرعی عدالت کے حوالے کردیا گیا جہاں ابتدائی سماعت کی عدالت نے ان کی سزائے موت کے احکامات جاری کردیئے۔
اپیل کورٹ نے بھی ہولناک قتل پرسابق عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انکی سزائے موت کی تائید کردی بعدازاں سپریم کورٹ اورایوان شاہی سے بھی سزا کی توثیق ہونے پرپیر 24 جولائی کو انکی سزائے موت پرعمل کردیا گیا۔

شیئر: