Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن اور ڈنمارک کے واقعات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: سعودی کابینہ

کابینہ نےعراق کے ساتھ امن و سلامتی کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹرہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا اور یہ مالیاتی لحاظ سے خود مختار ہوگا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت ہوا ہے۔ 
اجلاس میں کابینہ نے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مشاورت اور رابطے بڑھانے اور کثیر جہتی کوششوں سمیت ہر سطح پر تعاون کا سلسلہ تیز کرنے پر زور دیا۔
 گزشتہ دنوں برادر اور دوست ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے مذاکرات اور رابطوں کے حوالےسے رپورٹ پیش کی گئی۔ 
کابینہ نے وسطی ایشیا اور خلیج عرب کے ممالک کی سربراہ کانفرنس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر صنعت و معدنیات و قائم مقام وزیر اطلاعات بندر الخریف نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ’کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے نتائج سے نمٹنے کے حوالے سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی موثر کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کوششوں سے کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی‘۔ 
کابینہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے و اقعات پر مملکت کے موقف کی پھر تجدید کی۔
سعودی عرب نے ان واقعات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ’ یہ بین الاقوامی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال  پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں‘۔ 

کابینہ نے آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر کی منظوری دی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

کابینہ نے اٹلی کے دارالحکومت روم می غیر قانونی نقل مکانی اور ترقی کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی قراردادوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سعودی عرب غیر قانونی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے امن و امان کے چیلنجوں اور ترقیاتی مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی حامی ہے۔عالمی برادری اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون  کرے۔ 
کابینہ نےعراق کے ساتھ امن و سلامتی کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
وزیر ثقافت کو الجزائر کے ساتھ ثقافتی امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا۔ 
وزیر سیاحت کو جمہوریہ مونٹی نیگرو کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو عراق کے ساتھ ماحولیاتی امور میں مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات اور چین کے ساتھ سعودی زرعی پیداوار کے سلسلے میں پروٹوکول کے لیے مذاکرات وزیر سرمایہ کاری کو عراق کے ساتھ  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں معاہدے کے لیے مذاکرات کے اختیارات تفویض کیے۔ 
 وزیر سرمایہ کاری کو جیبوتی کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے تحفظ اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔ 
کابینہ نے وزیر مواصلات ولاجسٹک خدمات کو باربادوس کے ساتھ فضائی نقل و حمل کے سلسلے میں معاہدے کے مسودے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا۔ 
 ریڈیو ٹی وی کے شعبے میں چین اور سعودی عرب کی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے وزیر تعلیم کو تکنیکی تعلیم اور ٹریننگ کے حوالے سے سنگاپور کے ساتھ مذاکرات کا اختیار تفویض کیا۔ دہشتگردی کے جرائم اور ان کی فنڈنگ کے انسداد کے سلسلے میں قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی یادداشت کی منظوری دی۔ 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’گھریلو عملے اور ان کے زمرے میں آنے والے کارکنان سے متعلق لائحہ عمل پر عمل درآمد تک گھریلو عملے کے سابقہ لائحہ عمل پر عمل درآمد کیا جاتا رہے گا‘۔ 

شیئر: