Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر لائیو پروگرام میں بچے سے چھیڑ خانی، ملزم کی گرفتاری کا حکم

سخت سزا دلوانے کے لیے خصوصی عدالت کے حوالے  کیا جائے گا (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر لائیو پروگرام کے دوران بچے کے ساتھ حیا سوز زبان استعمال کرنے والے کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اخبار 24 اور العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ ’رپورٹ ملی کہ ایک سوشل میڈیا لائیو پروگرام میں بچے کے ساتھ چھیڑ خانی اور اس کے بارے میں حیا سوز زبان استعمال کی گئی.{
پبلک پراسیکیوٹر نے فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت گرفتاری کا حکم دیا۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا کہ ’چھیڑ خانی کے ملزم سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ فوجداری کارروائی مکمل کر کے کیس فائل کیا جائے گا اور سخت سزا دلوانے کے لیے خصوصی عدالت کے حوالے  کیا جائے گا۔‘
عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’بچوں پر تشدد اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانا فوجداری مواخذے کا باعث بنتا ہے۔‘

شیئر: