Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کفیل‘ کے گھریلو ’راز’ افشا کرنے پر کیا سزا ہو گی؟

جرمانہ اور بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ گھریلو کارکن قانونی  طور پر اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے ’کفیل‘ کے ’راز‘ کی حفاظت کرے اور کہیں بھی کسی بھی شکل  میں اس کے اظہار سے گریز کرے۔ خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے۔
عکاظ اخبار کے  مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی کابینہ نے حال ہی میں گھریلو کارکنان اور ان کے زمرے میں آنے والوں کے حوالے سے پرانے لائحہ عمل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نئے لائحہ عمل کے اجرا تک پرانا موثر رہے گا۔
لائحہ عمل میں ہے کہ آجر کے راز بیان کرنے کی صورت میں 2 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا یا اسے مملکت سے بلیک لسٹ کردیا جائے  گا یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جائیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: