Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے متعدد علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے

تبوک ریجن کے بعض علاقے میں مطلع آبرآلود رہنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے بعض علاقوں میں موسم گرد آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں بارش کی بھی توقع ہے۔
سبق نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ تبوک ریجن کے مختلف علاقوں میں مطلع آبرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پردھند بھی چھائی رہے گی۔
جازان ریجن کے بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد و غبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جازان ، مکہ مکرمہ شاہراہ پرگرد و غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے اس حوالے سے شاہراہوں پرسفر کرنے والے حصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
موسمیات کے مرکز کا مزید کہنا تھا کہ جازان ، عسیر، شرورہ ، نجران کے علاوہ مملکت کے جنوبی اورمشرقی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی لہر سے الاحسا، بقیق ، الجبیل ، الخبر ، دمام ، ظھران ، القطیف ، راس تنورہ ، الخفجی ، النعیرہ ، حفرالباطن اورقریہ العلیا بھی متاثر ہوں گے ۔
نجران ریجن کے علاقے شرورہ ، بدرالجنوب، حبونا ، خباش ، ثار اوریدمہ میں بھی گردو غبار کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

گرد وغبار کی وجہ سے شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاط برتیں (فوٹو، ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ ریجن کے مختلف علاقے بھی گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے ۔
قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ سب سے زیادہ گرمی مکہ مکرمہ ، الاحسا ، حفرالباطن اور الخرج میں ہوگی جہاں پارہ 47 ڈگری تک رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری ابھا میں رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: