مکہ ریجن میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ بروز منگل 25 جولائی کو مملکت کے بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ زیاسے سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن میں ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گرمی حفرالباطن میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری رہے گا۔
ابھا اورالباحہ میں درجہ حرارت 20 ڈگری رہے گا ۔ دمام میں پارہ 47 ڈگری جبکہ مکہ مکرمہ اورالخرج میں 46 ، ریاض ، بریدہ ، وادی الدواسر اوررفحا میں گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگی۔
الباحہ اورابھا میں موسم خوشگوار رہے گا جہاں درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ القریات میں 24 ، طریف اورالوجہ میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔
جدہ ، ینبع ، دمام اورالوجہ میں نمی کا تناسب 95 سے 80 فیصد تک رہے گا۔
موسمیاتی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے جنوبی بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر جزوی جبکہ کہیں کہیں گہرے بادل چھائے رہیں گے۔
جازان اورعسیر ریجن کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔