مسجد الحرام میں یوم عاشور پر روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم
جمعہ 28 جولائی 2023 20:50
روزہ داروں میں 46 ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقیسیم کیے گئے (فوٹو: الاخباریہ)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں جمعے کو یوم عاشور پر زائرین میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
ادارہ امورحرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشورہ پر روزہ داروں کی افطاری کے انتظامات کیے گئے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں رضاکارانہ امور کے اٹڈر سیکریٹری عادل الجھنی نے بتایا کہ ’روزہ داروں میں 46 ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقیسیم کیے گئے‘۔
اس سے قبل ادارہ امورحرمین کے ترجمان انجینئرماہرالزھرانی نے کہا تھا کہ نماز مغرب سے کچھ دیر قبل روزہ داروں کو افطاری کےلیے کھجوریں، آب زم زم اور ڈرائی فورٹ وغیرہ فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے مسجد نبوی میں رمضان کے علاوہ عاشورہ کے موقع پر روزہ داروں کے لیے خصوصی افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
وہ افراد جو مسجد نبوی میں روزہ داروں کو افطاری کرانے کے خواہاں ہوتے ہیں انہیں افطاری دسترخوان لگانے کا خصوصی پرمٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
حرمین شریفین میں روزہ داروں کو افطاری کرانے کے ضوابط مقرر ہیں جن کی پابندی کرنا لازمی ہوتی ہے۔