Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت ترین اونٹنی ’المنقیۃ‘ عربوں میں وقار کی علامت

’المنقیۃ‘ کی خوبیاں دیگر اونٹیوں سے اسے منفرد کردیتی ہیں (فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب سمیت خلیج کے تمام ممالک میں اونٹوں کے مالکان سیکڑوں سال سے خوبصورت ترین اونٹنی ’المنقیۃ‘ پر فخر کرتے رہے ہیں۔ اسے وہ اپنے لیے وقار کی علامت بھی مانتے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ’المنقیۃ‘ میں کچھ ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو دیگر اونٹیوں سے اسے منفرد کردیتی ہیں۔
خصوصا اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے میں اس کی حیثیت سب سے الگ نظر آتی ہے۔ 
اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سعودی شہری سعد السبیعی نے فخریہ لہجے میں کہا کہ’ اس کی اونٹنی دیگر کے مقابلے میں منفرد خوبیوں کی مالک ہے۔ اس کی ہڈی لمبی، چوڑی اور کشادہ ہے‘۔ 
سعد السبیعی کا کہنا ہے کہ’ خوبصورت اونٹنی وہ مانی جاتی ہے جس کا دھڑ اونچا، لمبا اور چوڑا ہو اور اس کی گردن باہرکی جانب نکلی ہو، اس کے گال چوڑے اور کان جھکے ہوئے ہوں‘۔ 

شیئر: