Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ماہ میں 74 لاکھ غیرملکی سیاحوں کی دبئی آمد، انڈیا سرفہرست

سعودی عرب سے چار لاکھ  42 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں معاشی و سیاحتی محکمے نے شعبہ سیاحت کی کارکردگی اور غیرملکی سیاحوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ادارہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ ’سال روا ں کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 74 لاکھ غیرملکی سیاح دبئی آئے ہیں‘۔
’2022 کے ابتدائی پانچ ماہ کے مقابلے میں تعداد بیس فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 6.17 ملین سیاح آئے تھے‘۔ 
ادارہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ ’دبئی غیرملکی سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہا ہے’‘۔ 
ادارہ معیشت و سیاحت کے مطابق ’جنوری سے مئی 2023 کے دوران دبئی آنے والےغیرملکی سیاحوں میں انڈیا سرفہرست ہے جہاں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد دبئی آئے‘۔
روس سے پانچ لاکھ 54 ہزار، برطانیہ سے 4 لاکھ 88 ہزار، سعودی عرب سے چار لاکھ  42 ہزار اور سلطنت عمان 4 لاکھ 25 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔
جرمنی سے تین لاکھ 8 ہزار، امریکہ سے تین لاکھ 3 ہزار، چین سے دو لاکھ 3 ہزار، اسرائیل سے اک لاکھ 83 ہزار اور ایران سے ایک لاکھ 68 ہزار سیاح دبئی پہنچے۔

شیئر: