Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے سعودی سفرا نے حلف اٹھا لیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے سفرا کے لیے کامیابی کی آرزو ظاہر کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل کو جدہ کے  قصر السلام میں متعدد برادر اور دوست ممالک میں تعینات کیے جانے والے سعودی سفرا نےحلف اٹھایا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے برونائی، آذربائیجان، آسٹریا، وینیزویلا، تنزانیا اور ترکیہ کے لیے نئے سفرا مقرر کیے ہیں۔  
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے سفرا کے لیے کامیابی کی آرزو ظاہر کی۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور خادم حرمین شریفین کے معاون نجی سیکریٹری تمیم السالم بھی موجود تھے۔ 

شیئر: