Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے اسناد سفارت جرمن صدر کو پیش کردیں

دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
جرمنی میں نئے سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد نے  اسناد سفارت جرمن صدر فرانک والٹر سٹائن مائر کو پیش کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد نے اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے جرمنی کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
جرمن صدر نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کےلیے خیر سگالی کا پیغام دیا اور سعودی عوام  کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: