سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم (ادارہ احتساب) کے 34 ججوں کی ترقی کا فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ شاہی فرمان کے تحت دو ججوں، اپیل کورٹ کے سربراہ، بارہ پرائمری کورٹ کے سربراہوں اور آٹھ سیکریٹری پرائمری کورٹ کے ججوں کا تقرر کیا گیا ہے‘۔
فرمان کے تحت ’بارہ جج کورٹ بی کے سیکریٹری کے عہدے پر فائزہوئے ہیں اور دو کو جی گریڈ پر ترقی ملی ہے‘۔
ڈاکٹر خالد الیوسف نےکہا کہ ’شاہی فرمان سے محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے‘۔