Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں معلق پل پر سعودی شہریوں کا رقص، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک کھیل ہے۔ (فوٹو المرصد)
باحہ ریجن میں معلق پل پر سعودی شہریوں  کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی شہری ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں اور موج مستی کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
رقص کرنے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین  نے ویڈیو کلپ پر نرم گرم تبصرے کیے ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک کھیل ہے۔ اس کی اجازت نہیں۔ انہوں نے معلق پل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
متعدد صارفین  نے معلق پل پر رقص کے سنگین خطرات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر رقص کے دوران پل گر گیا اور یہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو ان کے ورثا کا کیا ہوگا؟
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: