Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظمیٰ کی ہند واپسی،سشما کی طرف سے خیر مقدم

امرتسر۔۔۔۔۔ہندوستانی شہری عظمیٰ احمد سخت سیکیورٹی میں اٹاری کی سرحد سے وطن واپس پہنچ گئی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹویٹر پر انہیں ہند کی بیٹی قرار دیتے ہوئے ان کی وطن آمد کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو جن مشکلات سے واسطہ پڑا اس کا افسوس ہے۔ واضح رہے کہ عظمیٰ یکم مئی کو پاکستان آئیں اور 3مئی کو فاٹا سے تعلق رکھنے والے طاہر علی سے شادی کی تھی۔5مئی کو وہ ہندوستانی ہائی کمیشن میں گئی اور پھر طلاق کا مطالبہ کردیا۔ ان کا مقدمہ اسلاآباد ہائیکورٹ میں چلتا رہا جس نے انہیں وطن واپس جانے کی اجازت دیدی۔ عظمیٰ کے بھائی وسیم احمد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ واپس آگئی۔ چونکہ ان کی فلائٹ میں تاخیر ہے اسلئے یہ معلوم نہیں کہ وہ کب دہلی آئیں گی۔وزیر خارجہ نے ہمیں عظمیٰ کے بارے میں باخبر رکھا اور عظمیٰ سے ایک مرتبہ میری بات بھی کروائی۔ہندوستانی حکومت نے بڑی مدد کی جس پر ہم وزارت خارجہ کے شکر گزارہیں۔

شیئر: