40 سالہ زارا لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں گھروں میں کام کرتی ہیں۔ گھر گھر کام کر کے وہ بڑی مشکل سے معاملات زندگی چلا رہی ہیں۔
آئے دن اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے، بڑھتی مہنگائی اور بچوں کی تعلیم سمیت دیگر ضروریات سے پریشان زارا کو رواں مہینے اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب انہوں نے اپنا بجلی کا بل دیکھا۔ جو بل کبھی تین سے چار ہزار تک آتا تھا، وہ اب 10 ہزار آیا ہے۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں صبح کام پر اور بچے سکول چلے جاتے ہیں۔ گھر میں صرف ایک پنکھا ہے اور وہ بھی آدھا دن بند رہتا ہے۔ پتہ نہیں میں یہ بل کیسے ادا کر پاؤں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
’پاکستان میں مہنگائی پر صبر کریں، طوفان جلد گزر جائے گا‘Node ID: 615991