Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ

ایک کلوگرام سونا 232,377.89 ریال میں دستیاب رہا (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 26 اگست کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 201.92 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 202.13 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.76 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.53 اور 18 قیراط 173.07 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,938.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,030.71 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,215.32 ریال اور ایک کلوگرام سونا 232,377.89 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: