Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات ماہ میں سعودی اور غیر ملکی بینکوں کو 44.5 ارب ریال کا ریکارڈ منافع 

گزشتہ سال مبینہ عرصے کے دوران 38.8 ارب ریال کا منافع ہوا تھا (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ’ سال رواں کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گّزشتہ برس کے سات ماہ کے مقابلے میں سعودی اور غیرملکی بینکوں کو منافع پندرہ فیصد زیادہ ہوا ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق ساما نے بتایا ’بینکوں  کو اس سال سات ماہ کے دوران 44.5 ارب ریال کا منافع ہوا جبکہ گزشتہ سال مبینہ عرصے کے دوران 38.8 ارب ریال کا منافع ہوا تھا‘۔ 
ساما کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سال روا ں کے ابتدائی سات ماہ کے دوران بینکوں کو منافع تاریخ میں سب سے بڑا ہے۔ سالانہ کی بنیاد پر دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘۔ 
ساما کی رپورٹ کے مطابق’ بینکوں کا یہ منافع  زکوۃ اور ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے کا ہے۔ اس میں 10 سعودی اور 14 غیرملکی بینکوں کا منافع شامل کیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: