Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اماراتی خواتین کی ترقی فخر کی علامت‘، یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا 

متحدہ عرب امارات میں پیر 28 اگست کو خواتین کا دن منایا گیا۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی پوسٹل سروس نے اماراتی خاتون کے دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق یادگاری ڈاک ٹکٹ  تنظیم نسواں کے تعاون سے جاری کیا گیا۔ 
امارات میں پیر 28 اگست کو خواتین کا دن ’آنے والے کل کے ساتھی‘ کے عنوان سے منایا گیا۔ 
ڈاک ٹکٹ اماراتی خواتین کی ترقی کے منفرد سفر پر فخر کی علامت ہے۔ 
امارات میں تنظیم نسواں کی سیکریٹری جنرل نورہ السویدی کا کہنا ہے کہ ’یوم نسواں خوشی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جسے ہم تنظیم نسواں کی سربراہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے عظیم کردار کو سراہنے کے لیے مناتے ہیں‘۔ 
ان کا کہنا تھا’ شیخہ فاطمہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے امارات کے قیام کے پہلے لمحے سے اماراتی خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے مشن کی قیادت کی‘۔ 
امارات پوسٹل گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ  اللاشرم نے بھی شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے کردار کو سراہا۔ 

شیئر: