Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ماریشس کے وزیراعظم کے نام پیغام 

ماریشس نے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی درخواست کی سپورٹ کی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماریشس کے وزیراعظم کے نام ایک زبانی پیغام بھیجا ہے جو مشترکہ تعاون کے فروغ  اور دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے بدھ کو پورٹ لوئس میں ماریشس کے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے شاہی پیغام حوالے کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے ماریشس کے وزیراعظم، حکومت اور دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ 
ماریشس کے وزیراعظم نے کہا کہ ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت  کرتے ہیں۔

احمد قطان نے ماریشس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے سال رواں کے دوران مملکت میں پہلی افریقی سعودی کانفرنس اور پانچویں عرب افریقی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ 
 احمد قطان اور ماریشس کے وزیراعظم نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے نمایاں علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 
علاوہ ازیں احمد قطان نے ماریشس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کی دوستی اور مشترکہ تعاون کے تعقلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مضبوط پہلووں کی سپورٹ کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: