Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 850 ریال ماہانہ قسط پر ’اپنا مکان‘ کی سہولت

مکان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں بارہ پروجیکٹ نافذ ہوں گے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قومی رہائشی کمپنی نے 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ والے مقامی شہریوں کے لیے ماہانہ آسان قسطوں پر مکان پروگرام جاری کیا ہے۔
اخبار 24  اور سبق ویب کے مطابق قومی کمپنی کا کہنا ہے ’ایسے سعودی شہری جن کی تنخواہ  سات ہزار ریال سے زیادہ نہیں ہو گی انہیں ماہانہ اقساط پر مکان فراہم کیا جائے گا۔ قسط کی شروعات 850  ریال سے ہو گی۔ وصولی کا آغاز مکان حوالے کرنے پر ہو گا‘۔
قومی کمپنی نے کہا کہ ’آسان قسط پر مکان کی فراہمی کا پروگرام سبسڈی پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 12 پروجیکٹ نافذ ہوں گے۔ مستقل بنیادوں پر پروجیکٹس اپ ڈیٹ کیے جائیں گے‘۔
قومی کمپنی پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو گھروں کا مالک بنانا چاہتی ہے۔
قومی کمپنی کا کہنا ہے’ زیر تعمیر فلیٹس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ امیدواروں کو ایک لاکھ ریال تک اضافی رقم دی جائے گی۔ انہیں مکان خریدنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ ریال تک کا اضافی سبسڈی پیکیج بھی دیا جائے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: