Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان کی جنگلات میں مہم جوئی کے لیے گاڑیاں تیار کرنے میں مہارت

حائل ریجن میں سعودی نوجوان عبدالعزیز الشمری نے جنگلات میں مہم جوئی کے لیے مخصوص گاڑیاں تیار کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز الشمری نے بتایا کہ ’جنگلات کے لیے مخصوص گاڑاں تیار کرنے کا کام ذاتی شوق  کا نتیجہ ہے‘۔
سعودی نوجوان نے کہا کہ ’مجھے شکار اور جنگلات کی سیاحت کا شوق تھا۔ اسی شوق کے تحت اپنی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی گاڑی میں وہ تمام چیزیں ڈیزائن کیں جن کی جنگلات میں سیر کے دوران ضرورت پیش آتی ہے۔‘
’ لوگوں کو اس کا پتہ چلا تو پورے علاقے میں میری مقبولیت ہو گئی‘۔ 
عبدالعزیزالشمری نے بتایا ’ان ساتھ  کئی سعودی نوجوان کام کررہے ہیں۔ پورے پروجیکٹ کی نگرانی میری ذمہ داری ہے۔ اس پروجیکٹ کو حائل ریجن ہی نہیں بلکہ مملکت بھر میں سراہا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’اس پروجیکٹ کی شہرت سعودی عرب سے باہر خلیج کے عرب ملکوں اورعراق تک پہنچ چکی ہے۔ ان تمام علاقوں سے جنگلات میں مہم جوئی کے شوقین افراد اپنی گاڑیاں خاص انداز سے ’ڈیکور‘ کرانے کے لیے رجوع کر رہے ہیں‘۔
’ان مخصوص گاڑیوں میں کھانے  پینے کے سامان، اس کی تیاری، وائی فائی سسٹم اور کافی و دیگر مشروبات کی تیاری کی مشینیں بھی لگی ہیں‘۔ 

شیئر: