Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاقو سازی میں سعودی نوجوان کا شوق ہنر میں بدل گیا

بے انتہا شوق رہا کہ چاقو تیار کرنے کے لیے لوہا کیسے گرم کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی چاقو ساز ہاشم العوامی کا کہنا ہے کہ چاقو تیار کرنے کا شوق اچانک ابھر کر سامنے آیا جب میں تلوار سازی سے متعلق جاپان کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ہاشم العوامی نے بتایا کہ میں نے اسی وقت سوچ لیا کہ اس ہنر میں دلچسپی لینی ہے کہ چاقو بنانے کے لیے لوہا کیسے گرم کرنا ہے اور چاقو تیار کر کے اس میں ہینڈل کیسے نصب کرنا ہے تو یہ سب میں نے خود بخود سیکھ لیا۔

میرے پاس ایسے کئی کسٹمرز موجود ہیں جو دستکاری کے دلدادہ ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی نوجوان نے بتایا کہ اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے اس شعبے میں صلاحیتیں بڑھانے کے لیے آن لائن کلاسز اور کچھ دیگر فورمز سے تعاون حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ہنر سکھانے کے لیے میرا کوئی سرپرست نہیں تھا اور نہ ہی میرا کوئی دوست چاقو یا تیغہ سازی سے منسلک تھا۔
چاقو سازی کے لیے بنیادی چیزیں سیکھنے کے لیے جب میں نے اس کا آغاز کیا تو چند آن لائن کورسز کا آغاز کیا۔
میں نے فیصلہ کر لیا کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پسندیدہ مشغلے میں تبدیل کرناہے اور اسے معیاری بنایا اس میں باورچی خانے کی چھری ہو یا شکار میں استعمال ہونے والا چاقو۔

پہلے میرا کوئی دوست چاقو یا تیغہ سازی سے منسلک نہیں تھا۔ فوٹو ٹوئٹر

چاقو تیار کرنے کے بعد سبزیوں، لکڑی اور کاغذ پر اس کی دھار کی جانچ کی جاتی ہے۔
اب میرے لیے چاقو بنانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن اس کے لیے تکنیک اور تیاری میں صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس ہنر میں اپنی صلاحیتوں کو  نکھارنے کے لیے سعودی نوجوان کو متعدد بار زخمی ہونا پڑا اور یہ سب چھوٹی سی لاپروائی کا سبب ہوتا ہے۔
آغاز میں ہاشم کے اہل خانہ اس کے غیر روایتی ہنر کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتے تھے تاہم اس کا شوق غالب رہا۔

ماہر نفسیات ہاشم العوامی نے شوق کو جز وقتی کاروبار میں بدل دیا۔ فوٹو عرب نیوز

ہاشم العوامی نے بتایا کہ اپنے فن کو فروغ دینے کے لیے الخبر میں مقیم چاقو ساز سعودی شہری محمد السلیبیخ جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں ان سے کئی رہنما اصول سیکھے ہیں۔
پیشے کے اعتبار سے ماہر نفسیات ہاشم العوامی نے اپنے شوق کو جز وقتی کاروبار میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس اب ایسے کئی کسٹمرز موجود ہیں جو دستکاری کے دلدادہ ہیں یا بہت سے شیف جو بہترین کھانا پکانے کا فن جانتے ہیں۔

شیئر: