Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ اور بارڈر چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام

نشہ آور پاؤڈر وصول کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ آٹھ کلو گرام سے زیادہ نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ سمگلنگ کی ایک کوشش البطحا بری سرحدی چیک پوسٹ اور دوسری کوشش کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض کے راستے کی گئی تھی‘۔ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ البطحا بری سرحدی چیک پوسٹ پرایک گاڑی کی چھت میں چھپا کر 6.497 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی‘۔ 
’دوسری کوشش ایک مسافر نے اپنے سامان میں 2.266 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر چھپا کر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے کی تھی‘۔  
کسٹم حکام نے  دونوں کوششوں کو ناکام بنا ک محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور پاؤڈر وصول کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

شیئر: