Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی لہربرقرار 

مکہ مکرمہ میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات 7 ستمبر 2023 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ اور ینبع میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 سینٹی گریڈ رہا جبکہ  سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ السودہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا  ہے کہ جمعرات کو 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مدینہ منورہ، العلا، الاحسا، حفر الباطن اور الخرج  دوسرے نمبر پر اور 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے رفحا تیسرے نمبر پر رہا۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ  44 سینٹی گریڈ  درجہ حرارت سے  ریاض، دمام، بریدہ، سکاکا، وادی الدواسر اور الدھنا چوتھے نمبر پر رہے جبکہ چالیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے جدہ، طریف اور بیشہ گرم ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر آئے۔ 

شیئر: