Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چرس اورممنوعہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان میں ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا مقیم یمنی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چرس ، ممنوعہ گولیاں اوررقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فوجداری عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں جرم کی نوعیت کودیکھتے ہوئے انہیں سزا سنائی جائے گی۔
واضح رہے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرمنشیات کے خلاف مہم جاری ہے اس حوالے سے منشیات فروشی کے جرم میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن میں سعودی شہری اورغیرملکی بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف مہم میں قانون کا ساتھ دیں اس حوالے سے اگرکسی کو منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ مکہ ، ریاض اورمشرقی ریجن کے لیے مخصوص ٹول فری نمبر911 جبکہ دیگر علاقوں کے لیے 999 پراطلاع دے سکتے ہیں علاوہ ازیں محکمہ انسداد منشیات کے ٹول فری نمبر995 پر بھی اس بارے میں مطلع کیا جاسکتا ہے۔ اطلاع دینے والے کے بارے میں مکمل راز داری برتی جاتی ہے۔
 

شیئر: