Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن اب معاشی دھماکے کرے گا ،نواز شریف

اسلا آباد ...وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن کی علامت بن گیا ۔ 19سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔ یوم تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جار ہی تھیں۔ ایٹمی دھماکوں کو ناقابل معافی جرم بنا کر پیش کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی طرح پاکستا ن اب معاشی دھماکے بھی کرے گا۔ موجودہ دور میں معاشی ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے۔ سی پیک سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ چاہتے ہیں کہ سب مل کر خطے کو خوشحال بنائیں۔ پاکستان کا معاشی پروگرام خطے میںخوشحالی کا ضامن ہے۔ 

 

شیئر: