Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کے وزٹ اور سٹوڈنٹ ویزا فیس میں اضافہ، ’اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا‘

محکمہ داخلہ کے مطابق ’زیادہ تر ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد اضافہ ہوگا‘ (فائل فوٹو: افریقن میگزین)
محکمہ داخلہ کے مطابق ’برطانیہ میں سیاحتی، وزٹ یا سٹوڈنٹ ویزے پر جانے والوں کے لیے 4 اکتوبر سے ویزا فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔‘
برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزا کی فیس میں 15، جبکہ سٹوڈنٹ ویزہ میں 127 برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس طرح اب برطانیہ کے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزے کی فیس 115 اور سٹوڈنٹ ویزے کی فیس 490 برطانوی پاؤنڈ ہو جائے گی۔
‏ محکمہ داخلہ کے مطابق ’زیادہ تر ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد، جبکہ ترجیحی، سٹوڈنٹ اور سپانسر ویزوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ ہو گا۔‘
‏ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ’برطانیہ کے وزٹ اور سٹوڈنٹ ویزا فیس میں تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذالعمل ہو جائے گی اور توقع ہے کہ اس کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔‘
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے جولائی میں اعلان کیا گیا تھا کہ ویزا کے درخواست دہندگان کی جانب سے برطانیہ کے سرکاری ادارے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو ادا کی جانے والی فیس اور ہیلتھ سرچارج میں ملک کے پبلک سیکٹر کی اُجرت میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے نمایاں طور پر اضافہ ہوگا۔

شیئر: