Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گرودغبار کے پیشگی نظام کے لیے جدید آلات درآمد کرے گا

قومی مرکز اپنے ریسرچرز کی استعداد بھی بہتر بنا رہا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’گردو غبار کے طوفان کے پیشگی نظام کی استعداد مضبوط بنانے کے لیے نئے پروگرام اور آلات درآمد کیے جائیں گے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کا قومی مرکز گردو غبار کے طوفان سے پیشگی انتباہ کے علاقائی مرکز کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے کے  لیے کوشاں ہے۔ 
قومی مرکز ملکی،علاقائی و بین الاقوامی سطح پر گردو غبار اور ریت کے  طوفانوں سے متعلق معلومات کا نظام جدید تر بنانے کے حوالے سے اپنے ریسرچرز کی استعداد بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کے منصوبے کا اصل ہدف یہ ہے  سعودی عرب اور علاقے میں قدرتی و انسانی وسائل کے تحفظ کے  لیے  زیادہ  بہتر کارکردگی والی ٹیکنالوجی اور سائنسی حل فراہم ہوں۔ 

شیئر: