Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں براہ راست طوفان کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

ترجمان نے کہا ہے کہ مملکت میں سمندری طوفان کے اثرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ طوفانوں سے سعودی عرب کے براہ راست متاثر ہونے کے دعوے درست نہیں۔ ان کی حیثیت ابلاغی شور سے زیادہ کچھ نہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق القحطانی نے بتایا کہ سعودی عرب ایسے سمندروں پر واقع ہے جو تقریبا بند سمندروں جیسے ہیں۔ یہاں سمندری طوفانوں کے اثرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 
القحطانی نے کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی موسمیاتی تبدیلیوں اور آندھی طوفان کے حوالے سے خبریں سرکاری ذرائع سے ہی حاصل  کریں۔ موسمیات کا قومی مرکز اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر موسمیاتی اپڈیٹس دیتا رہتا ہے۔ 
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ عرب علاقے میں آنے والے سیلاب اور طوفانوں سے سعودی عرب متاثر ہوگا۔ یہ دعوے کئی ملکوں خصوصا لیبیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں بھی کیے جا رہے ہیں۔ لیبیا میں سیلاب سے 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 ہزار کے قریب لاپتہ ہیں۔ 

شیئر: